اسلام آباد(ممتازنیوز)پاکستان جرنلسٹ فورم کےچیئرمین امیر محمد خان کو اسلام آباد نیشنل پریس کلب میں استقبالیہ دیا گیا۔میزبان پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ (دستور) گروپ کے صدر حاجی نواز تھے۔ استقبالیہ میں اسلام آباد کے سینئر صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ اسقبالیہ کی اہم بات پی ایف یو جے برنا گروپ کے صدر افضال بٹ کی شرکت تھی ۔اسلام آباد پریس کلب کے صدر انور رضا اور دیگر عہداروں نے امیر محمد خان کو خوش آمدید کہا ۔حاجی نواز رضا نے امیر محمد خان کا صحافت کے حوالے تعارف کرایا ۔ڈائریکٹر نیوز سچ نیوز محسن رضاءاور سینئر صحافیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ،مہمان امیر محمد خان نے اس موقع پر کہا کہ آج میں اپنے آپ کو بہت خوش نصیب محسوس کررہا ہوں کہ میرے لئے سجائی تقریب میں حاجی نواز رضا اور افضل بٹ جیسی شخصیات جو صحافیوں کے مسائل کے حل کیلئے اپنی اپنی تنظیموں کے ذریعے جدوجہد کررہے ہیں ۔دونوں ہی اکھٹے یہاں موجود ہیں اور پاکستان جرنلسٹس فورم کی خدمات کو خراج تحسین پیش کررہے ہیں یہ پی جے ایف اور میرےئے بہت بڑا اعزاز ہے ۔تقریب کے آخر میں حاجی نواز رضا کی جانب سے عشائیہ دیا۔
چیئرمین پاکستان جرنلسٹ فورم امیر محمد خان کے اعزاز میں نیشنل پریس کلب کی جانب سے تقریب کا انعقاد








