بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کراچی کے علاقے کورنگی سے کالعدم داعش کا اہم کمانڈر گرفتار

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی سے کالعدم تنظیم داعش کے اہم کمانڈر کو گرفتار کرلیا گیا۔

ترجمان کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی انڈسٹریل ایریا میں کارروائی کی گئی جس میں کالعدم تنظیم داعش کے اہم کمانڈر کو گرفتار کرلیا گیا۔

ترجمان نے بتایا کہ کالعدم داعش کا اہم کمانڈر عبدالمالک سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔