بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ملکی سالمیت کیلئے عمران کے گھر جاکر بھی بلانا پڑے تو بلانا چاہیے: عطا تارڑ

اسلام آباد: وزیر اعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ اگر ملک کی سالمیت اور دفاع کے معاملے پر عمران خان کے گھر جاکر بھی انہیں بلانا پڑے تو بلانا چاہیے۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ اگر ملک کی سالمیت اور دفاع کے معاملے پر عمران خان کے گھر جاکر بھی انہیں بلانا پڑے تو بلانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ اگر نوبت یہ آگئی کہ انہیں خط لکھنا پڑ رہا ہے تو ضرور لکھیں گے۔

عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ عمران خان کا مطالبہ غیر آئینی نہیں ہے مگر وہ یہ مطالبہ اس لیے کررہے ہیں کیوں کہ وہ ملک میں سیاسی بحران پیدا کرنا چاہتے ہیں۔