بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستان کی بھارت میں مسلمانوں کے گھر وں کی توڑ پھوڑ کی مذمت 

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان نے بھارتی ریاست راجستھان میں مسلمانوں کے گھر وں کی توڑ پھوڑ اور جلانے کی مذمت کی ہے۔دفتر خارجہ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ راجستھان کے علاقے کرولی میں بی جے پی اور آر ایس ایس کے انتہاپسندوں نے مسلمانوں کے 40 سے زائد گھروں کی توڑ پھوڑ کی ۔بیان کے مطابق اس معاملے پر ریاستی مشنری کی بے حسی افسوسناک ہے۔بیان میں کہاگیا کہ ریاستی مشینر ی عوام کی جان و مال کے تحفظ میں ناکام رہی ہے۔