ایبٹ آباد(ممتازنیوز) مسلم لیگ ن کے رہنما مہتاب عباسی نے اپنی ہی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاہے کہ ہم نے ملک کو نازک مرحلے پر پہنچا دیا ہے۔
سابق گورنر سردار مہتاب عباسی نے ایبٹ آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان معاشی تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا، ملکی فیصلے آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کررہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سب جانتے ہیں ہم اس نتیجے پر کس کی وجہ سے پہنچے، جواب دینا پڑے گا ن لیگ نے کس کے کہنے پر حکومت لی؟
مہتاب عباسی نے کہا کہ وزراء آئی ایم ایف کے سامنے منہ کالا کر کے بیٹھے ہیں، وزیروں اور مشیروں کی فوج موجود ہے جو بوجھ ہیں۔
لیگی رہنما نے کہا کہ سب جماعتوں میں عقل والے لوگ پارلیمنٹ نہیں جارہے ہیں، خوشامد کرنے والوں کو وزیر بنا دیا گیا۔
انکا کہنا ہے کہ ن لیگ کو ختم کر کے پنجاب تک محدود کردیا گیا، کے پی کے میں ن لیگ ڈکٹیٹر کے ساتھیوں کو سونپ دی۔
مہتاب عباسی نے مزید کہا کہ انتخابات ملکی مسائل کا حل نہیں ، تمام جماعتیں اقتدار کے مزے لے رہی ہیں، ملک نازک دور سے گزر رہا ہے۔









