بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

انتخابات اپنے وقت پر ہوں گے، مریم اورنگزیب

اسلام آباد(ممتازنیوز) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ انتخابات اپنے وقت پر ہوں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت نے کہیں یہ نہیں کہا کہ ہم الیکشن نہیں کرائیں گے۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ الیکشن حکومت نے نہیں الیکشن کمیشن نے کروانے ہیں، انتخابات اپنے وقت پر ہوں گے۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے مذاکرات جاری ہیں، حتی الامکان کوشش ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات پاکستان کے حق میں ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ قیاس آرائیوں میں کسی کا فائدہ نہیں، یہ وہی آئی ایم ایف معاہدہ ہے جو عمران خان کر کے گئے تھے۔
مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ حکومت اس معاہدے کو معطل کرکے گئی تھی، موجودہ حکومت نے ملک کو ڈیفالٹ کی جانب جانے سے بچایا۔