بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پنجا ب بھر میں بغیر شناختی کارڈ کے ہوٹلز اور سرائے میں قیام پر پابندی

خانیوال (وقار پراچہ)پنجا ب بھر میں بغیر شناختی کارڈ کے ہوٹلز اور سرائے میں قیام پر پابندی عائد کردی گئی۔اس ضمن میں تمام صوبوں کے آئی جیز کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ اپنے اپنے صوبوں میں ایس ایس پیز اور ڈی ایس پی کیساتھ متعلقہ تھانوں کے ایس ایچ اوز کو اس بات کا پابند بنائیں کہ کسی بھی ہوٹل اور سرائے میں قیام پذیر کوئی بھی شخص بغیر شناختی کارڈ کے قیام کرتے ہوئے پکڑ ا گیا تو متعلقہ ہوٹل مالک کے خلاف مقدمہ درج کرنے کیساتھ ساتھ رہائش پذیر شخص کو بھی گرفتار کرلیا جائیگا اس سلسلہ میں تمام ہوٹلز مالکان کو آگاہ کیا جارہا ہے کہ وہ کسی بھی شخص کو بغیر شناختی کارڈ کے قیام کی اجازت نہ دیں