بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

خطے کے امن و استحکام کے لیے علاقائی ممالک کو مل کر کام کرنا ہوگا،آرمی چیف

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک )آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے نیپال کے سفیر نے ملاقات کی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے نیپال کے سفیر نے ملاقات کی جس میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال، دو طرفہ تعلقات کے فروغ سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق نیپال کے ساتھ مشترکہ مفادات پر مبنی تعلقات کا فروغ چاہتے ہیں۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ خطے کے پائیدار امن و استحکام کے لیے تمام علاقائی ممالک سے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ترجمان پاک فوج کے مطابق نیپالی سفیر نے خطے کے استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔