فیصل آباد( معظم رندھاوا) پاکستان تحریک انصاف فیصل آباد کی قیادت نے جنرل الیکشن کے لیے متوقع امیدواروں کی لسٹیں تیار کر لیں، 2018 میں کامیاب ہونے والے ایک ایم پی اے کو مبینہ کرپشن پر جبکہ ہارنے والے امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ نہ دینے کی سفارش کی گئِ ہے ٹکٹوں کی تقسیم کے لیے لسٹیں پارٹی کی قیادت کو منظوری کے لیے بھجوا دی گئی ہیں فائنل امیدواروں کا اعلان چئیر مین تحریک انصاف عمران خان کریں گے تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے ممبران قومی اسمبلی کے لیے این اے 95 سے جنرل( ر) اکرم ساہی این اے 96 سے چوہدری ظہیر الدین این اے 98 سے موجودہ ایم ہی اے حافظ ممتاز این اے 99 سے چوہدری رضا نصراللہ گھمن این اے 100 سے ڈاکٹر نثار جٹاین اے 101سے فیض اللہ کموکا این اے 102سے فرخ حبیب این اے 103 سے شیخ خرم شہزاد اور این اے104 سے صاحبزادہ حامد رضا کوٹکٹ دینے کی سفارش کی گئی ہے این اے 104 سے 2018 کے جنرل الیکشن میں راجہ ریاض احمد کامیاب ہوئے تھے جنہوں نے ہارٹی سے بغاوت کر دی تھی اور پارٹی قیادت کے فیصلوں سے انحراف کیا تھا ممبران قومی اسمبلی کے امیدوروں کا انتخاب کرنے کے لیے پاکستان تحریک انصاف نے مضبوط امید واروں کا انتخاب کرنے کی کوشش کی ہے علاوہ ازیں پنجاب اسمبلی کے لیے فیصل آباد کے حلقہ پی پی 97 سے ساہی خاندان کے چشم و چراغ اور ضمنی الیکشن میں ن لیگ کے اجمل چیمہ کو شکست دینے والے علی افضل ساہی پی پی 100 سے رائے حیدر کھرل ایم پی اے جو کہ مسلم لیگ ن چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شامل ہوئے ہیں پی پی 103 سے عارف گل پی پی 104 سے عادل پرویز گجر پی پی 105سے چوہدری علی اختر پی پی 106 سے عمر فاروق پی پی 107 سے رانا آفتاب پی پی 108 سے ندیم آفتاب سندھو پی پی 109 سے حسن نیازی پی پی 110 سے ڈاکٹر اسد معظم ان پر ایف ڈی اے میں کرپشن کا اسکینڈل بنا تھا جس میں یہ با عزت بری ہوئے تھے جبکہ 2018 اور2013 کے الیکشن میں پی پی 110 سے ٹکٹ حاصل کرنے والے محبوب عالم سندھو دونوں مرتبہ الیکشن ہار گئے تھے جن کے مقابلہ میں ڈاکٹر اسد معظم حلقہ سے مضبوط امیدوار کے طور پر سامنے آئے ہیں پی پی 111 سے اسد محمود کو ٹکٹ دینے کی سفارش کی گئی ہے اور اس حلقہ سے 2018 کے الیکشن میں بطور ایم پی اے کامیاب ہونے والے شکیل شاہد اور ان کے بھائی توحید شاہد کی مبینہ کرپشن سامنے آنے اور ان کے ایک دوسرے بھائی وحید شاہد کی پولیس میں مبینہ کرپشن پر انہیں ٹکٹ نہ دینے کی سفارش کی گئی ہے پی پی 112 سے ولید اصغر ڈوگر پی پی 113 سے لطیف نزر پی پی 114 سے میاں وارث اور پی پی 115 سے شیخ شاہد جاوید کو ٹکٹ دینے کی سفارش کی گئی ہے پی پی 115 سے شیخ شاہد جاوید کی ٹکر کے امید وار شوکت علی رانا کو کچھ عرصہ قبل پی ٹی آئی میں آنے کی وجہ سے ٹکٹ نہیں دیا جا رہا ہے
تحریک انصاف فیصل آباد کی قیادت نے عام انتخابات کیلئے متوقع امیدواروں کی لسٹیں تیار کر لیں








