بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

فیصل آباد، میونسپل کارپوریشن کا کلرک پر اسرار طورپر چھت سے گر کر جاں بحق

فیصل آباد( معظم رندھاوا) میونسپل کارپوریشن کا کلرک پر اسرار طورپر چھت سے گر کر جاں بحق ہو گیا۔ ریسکیو زرائع کے مطابق پچپن سالہ بابر گزشتہ روز میونسپل کارپوریشن کی چھت سے اچانک زمین پر آن گرا جس سے اس کی موقع ہر ہی موت واقع ہو گئی ریسکیو 1122 اہلکاروں نے واقعہ کی اطلاع ملنے ہر متوفی کی لاش تحویل میں لے کر الائیڈ ہسپتال منتقل کر دی ہے جبکہ میونسپل کارپوریشن کلرک کی پر اسرار موت پر کارپوریشن ملازمین میں چہ مگوئیاں کی جا رہی ہیں کہ میونسپل آفیسر زبیر نت مبینی طور ہر کلرک بابر کو زہنی ٹارچر کرتا تھا جس کی وجہ سے مزکورہ اہلکار نے چھت سے کود کر زندگی کا خاتمہ کر لیا ہے زرائع کا کہنا ہے کہ میونسپل آفیسر مبینہ طور پر جاں بحق ہونے والے ملازم کا پوسٹمارٹم کروانے میں رکاوٹ بننے کی کوشش کر رہا ہے تا ہم سول لائن پولیس نے معاملے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ۔