بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

خانیوال میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک

 خانیوال میں سی ٹی ڈی اور دہشت گردوں میں شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، واقعے میں ایک دہشتگرد ہلاک جبکہ اس کے تین ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
سی ٹی ڈی پولیس کے مطابق خانیوال میں فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک دہشتگرد کی شناخت کالعدم ٹی ٹی پی کے کمانڈر عرفان اللہ کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مارے گئے دہشت گرد کے قبضے سے خودکش جیکٹ، گرنیڈ اور اسلحہ برآمد ہوا ہے۔
ترجمان کے مطابق عرفان اللہ راولپنڈی کار بم دھماکے کا ماسٹر مائنڈ تھا جو اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ حساس تنصیبات اور اہم شخصیات کو نشانہ بنانے کا منصوبہ بنا رہا تھا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ سی ٹی ڈی ملتان نے دہشت گردوں کی گرفتاری کیلئے خانیوال میں چھاپہ مارا تھا۔