بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

خیبر پختونخوا کے انتخابات خونی ثابت ہوسکتے ہیں، گورنر کے پی نے خبردار کردیا

پشاور(ممتازنیوز)گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی نے کہا ہے کہ صوبے میں الیکشن خونی ثابت ہوسکتے ہیں۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے غلام علی نے کہا کہ پی ٹی آئی الزام تراشی کی سیاست سے نکلے، میں نے اپنی رائے سے الیکشن کمیشن کو آگاہ کردیا ہے کیونکہ انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کا کام ہے۔
صوبے میں الیکشن سے متعلق گورنر کے پی کا کہنا تھا کہ میں اسبملی تحلیل کے حق میں بھی نہیں تھا، اسمبلی تحلیل سے پہلے بنوں کا واقعہ ہوا، البتہ انتخابات پر آئی جی نے کہا اس دوران دہشت گردی کا امکان رد نہیں کیا جا سکتا، معظم جاہ انصاری نے 57 ہزار اہلکاروں کی کمی سے آگاہ کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ شاید میں اپنا مؤقف سمجھا نہیں پا رہا، میں نےکسی کو مشاورت کے لئے نہیں بلایا، کیالکی مروت اور ڈی آئی خان میں انتخابی مہم چلائی جا سکتی ہے، صوبےکی سکیورٹی صورتحال سب کےسامنے ہے، لہٰذا ہمارے لئے الیکشن سے زیادہ عوام کی جان و مال کا تحفظ اہم ہے۔
پی ٹی آئی کی جانب سے الیکشن کی تاریخ پر زور دیئے جانے پر حاجی غلام علی کا کہنا تھا کہ پشاور میں افسوسناک واقعہ پیش آیا اسی دن یہ الیکشن کے لئے عدالتوں میں مصروف تھے۔