بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پی ٹی آئی کیساتھ وفاداری تبدیل کرنے کے لیے دبائو ڈالا گیا، صاحبزادہ حامد رضا کا گوجرہ میں درج مقدمہ پر رد عمل

فیصل آباد( معظم رندھاوا) سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے گوجرہ میں درج مقدمہ پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کیساتھ ان کی وفاداری تبدیل کرنے کے لیے دباو ڈالا گیا میرے انکار کرنے ہر مجھ پر مقدمہ بنا دیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں مسلم لیگ ن کی ٹکٹ دینے کی پیشکش کی گئی جو انہوں نے ٹھکرا دی جس کے بعد ان ہر مختلف طریقوں سے دباو ڈالنے کی کوشش کی جاتی رہی صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا تھا کہ انہوں نے ہمیشہ ہاک فوج کا احترام کیا جبکہ مسلم لیگ ن کی قیادت کی جانب سے پاک فوج کے خلاف جو زبان استعمال کی گئی اس کے شواہد موجود ہیں۔ انہوں نے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ عمران خان کیساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے ایسے بوگس مقدمات ان کے حوصلے اور عزم کو توڑ نہیں سکتے جھوٹے مقدمات بنا کر اگر حکومت میری گرفتاری کرنا چاہتی ہے تو وہ اپنا شوق ہورا کر لے سنی اتحاد کونسل عمران خان کی جیل بھرو تحریک میں بھر ہور حصہ لے گی اور سنی اتحاد کونسل کی قیادت سب سے ہہلے گرفتاری پیش کرے گی ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں اب ان کا جانا ٹھہر چکا ہے۔