اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں درجہ حرارت بڑھنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ بالائی سندھ اورجنوبی پنجاب میں شدید گرم رہے گا۔اسلام آباد میں موسم گرم اور خشک رہےگا، پنجاب میں صوبہ کے بیشتراضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی اضلاع میں شدید گرم رہنے کا امکان ہےخیبرپختونخوا میں صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا، سندھ میں صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم شدیدگرم اورخشک رہے گا۔ بلوچستان میں صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی اور جنوبی اضلاع میں شدید گرم رہنے کا امکان ہے ۔اس کے علاوہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم خشک رہےگا۔
روزے مزید گرم ہوں گے،موسمیات نے پیش گوئی کردی








