بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

آٹھ ماہ میں 6لاکھ 65 ہزار لوگوں کو بیرون ملک بھجوانے کیلئے رجسٹریشن

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزارت اوورسیز پاکستانیز کے ذیلی ادارے بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ نے پاکستانیوں کو بیرون ملک روزگار دلانے کیلئے متعدد اقدامات کئے ہیں،جاپان کیساتھ ایم او یو سائن کیا جا چکا ‘بہت جلد لوگوں کو بیرون ملک بھجوایا جائے گا۔ اپریل تا جنوری آٹھ ماہ کے دوران 6لاکھ 65ہزار لوگوں کو بیرون ملک بھجوانے کیلئے ان کی رجسٹریشن کی گئی ۔اوورسیز پروموٹرز کیلئے 108لائسنس ہوئے جبکہ نئے لائسنسوں کے اجراء پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ جاپان کے ساتھ ایم او یو سائن کیا جا چکا ہے جس کے تحت بہت جلد لوگوں کو بیرون ملک بھجوایا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار وزیر مملکت برائے اوورسیز پاکستانیز سردار سلیم حیدر خان نے بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔