اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اگر آپ ٹوئٹر میں طویل تحریر پوسٹ کرنےکے خواہشمند ہیں تو اچھی خبر یہ ہے کہ ایسا ممکن ہوگیا ہے۔
کم از کم ٹوئٹر کے کچھ صارفین اب طویل تحریر کر سکتے ہیں۔
کمپنی کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ امریکا میں سبسکرپشن سروس ٹوئٹر بلیو کا حصہ بننے والے افراد اب 4 ہزار حروف پر مشتمل ٹوئٹس پوسٹ کر سکتے ہیں۔
پہلے ایک ٹوئٹ میں صرف 140 حروف استعمال ہوسکتے تھے، 2017 میں حروف کی تعداد 280 کی گئی تھی۔
مگر اب حروف کی حد کو 4 ہزار تک بڑھایا جا رہا ہے۔
ٹوئٹر کی جانب سے ایک ٹوئٹ میں اس کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔
more words more words more words more words more words more words more words more words more words more words more words more words more words more words more words more words more words more words more words more words more words more words more words more words more words more…
— X (@X) February 8, 2023
اس فیچر کا عندیہ کمپنی کے نئے مالک ایلون مسک کی جانب سے کئی ماہ سے دیا جا رہا تھا۔
27 نومبر 2022 کو ایک ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے ایلون مسک نے کہا تھا کہ ٹوئٹس کے الفاظ کی تعداد بڑھانا اچھا خیال ہے۔
بعد ازاں دسمبر 2022 میں ایک ٹوئٹر صارف کی جانب سے ایلون مسک سے پوچھا گیا تھا کہ کیا ٹوئٹس کے لیے حروف کی حد 4 ہزار کی جارہی ہے یا نہیں۔
جس کے جواب میں ایلون مسک نے جواب میں ہاں کہا۔
اس نئی تبدیلی کے بعد ایک ٹوئٹ میں آپ کے سامنے 280 حروف ہی ظاہر ہوں گے اور مکمل تحریر پڑھنے کے لیے شو مور پر کلک کرنا ہوگا۔
یہ نیا فیچر بھی ٹوئٹر کی جانب سے لوگوں کو سبسکرپشن سروس کا حصہ بنانے کی کوششوں کا حصہ محسوس ہوتا ہے۔
ٹوئٹر کی جانب سے اس سبسکرپشن سروس کے لیے آئی او ایس اور اینڈرائیڈ صارفین سے ماہانہ 11 ڈالرز جبکہ ویب ورژن پر 8 ڈالرز ماہانہ لیے جا رہے ہیں۔









