بہاولپور(وحیداحمد) امریکن قونصلیٹ جنرل ویلیم کمکیناول کی بہاولپور آمد،چولستان جیپ ریلی کوالیفائنگ راؤنڈ کا افتتاح کیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکن قونصلیٹ جنرل ویلیم کمکیناول کی بہاولپورآمد پرایم ڈی ٹی ڈی سی پی نے ان کا استقبال کیا۔اس موقع پر ویلیم کمکیناول نے کہاکہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے، یہاں کے لوگ سیاحت سے محبت کرنے والے لوگ ہیں۔انہوںنے کہاکہ چولستان کے قدرتی حسن کو دیکھ کر بہت خوشی ہوئی، اس خطے میں اتنے بڑے اور خوبصورت موٹر سپورٹس ایونٹ کا انعقاد لائق تحسین ہے۔ایم ڈی ٹی ڈی سی پی نے کہاکہ ٹی ڈی سی پی پنجاب بھر میں سیاحت کے فروغ کے لیے بہت ہی اہم رول ادا کر رہی ہے۔









