بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

صحت کارڈ ختم کرنا عوام دشمن ذہنیت کا عکاس ہے: شوکت ترین

پی ٹی آئی رہنماو سابق وزیرخزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ حکومت کا صحت کارڈ ختم کرنا عوام دشمن ذہنیت کا عکاس ہے۔
رہنما پی ٹی آئی شوکت ترین نے حکومتی فیصلے پر رد عمل میں کہا کہ امپورٹڈ حکومت کو طویل کابینہ اور مہنگے غیر ملکی دوروں پر پیسہ خرچ کرنا پسند ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام الیکشن میں فیصلہ دیں گے جس سے یہ حکومت خوف زدہ ہے۔