اسلام آباد(ممتازنیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنمااسد عمر نے خودسے منسوب سابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کے دعوے کی تریدکرتے ہوئے سابق آرمی چیف کو چیلنج کیاہے کہ وہ میرے ساتھ بیٹھیں اوربتائیں کب میں نے حکومتی معاشی پالیسی پر ان کے موقف کی تائیدکی۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اسدعمرنے کہاکہ ہوسکتا ہے کسی ایک مخصوص پالیسی اقدام پر میں نے جنرل باجوہ سے اتفاق کیا ہو۔کوئی ایک چیزشاید انہوں نے کہی ہوکہ ایساکرناچاہئے تو میں نے کہہ دیاہوکہ ٹھیک کہہ رہے ہیں ۔انہوں نے یہ دعویٰ بھی کیاکہ پی ٹی آئی کی مقبولیت اسٹیبلشمنٹ کنٹرول کرنے کی کوشش کررہی ہے ۔واضح رہے کہ سینئرصحافی جاویدچوہدری نے جنرل (ر)باجوہ کے حوالے سے اپنے کالم میں دعویٰ کیا ہےکہ شوکت ترین کی ناقص پالیسی پر ڈالر کے ریزروز تیزی سے نیچے آ رہے تھے توگورنراسٹیٹ بینک کے کہنے پروہ اس وقت وزیراعظم عمران خان سے ملے تھے اور وزیراعظم سے کہا‘ سر آپ 53 فیصد ٹیکس کسٹم سے جمع کر رہے ہیں‘یہ غلط ہے‘ ہم پھنس جائیں گے۔ان کا کہنا تھا یہ تو اچھی بات ہے‘ ٹیکس ریونیو بڑھ رہا ہے‘ میں نے کہا سر آپ ڈالر باہر بھجوا کر روپے جمع کر رہے ہیں‘ ملک اس طرح نہیں چل سکے گا‘ آپ شوکت ترین کو روکیں ورنہ ہم ڈیفالٹ کر جائیں گے۔رضا باقر نے تائید کی‘ وزیراعظم نے حامی بھر لی لیکن عملی طور پر کچھ نہیں کیا‘ میٹنگ کے بعد اسد عمر نے میرا شکریہ ادا کیا اور کہا’’آپ ٹھیک کہہ رہے ہیں‘ ہم غلط سائیڈ پر چل پڑے ہیں‘ آپ نے جو کام ہمیں آج بتائے ہیں یہ ہمیں گزرے ہوئے کل میں کر لینے چاہیے تھے‘‘ آپ اسد عمر سے پوچھ لیں‘ کیا میں غلط کہہ رہا ہوں ۔
جنرل باجوہ میرے ساتھ بیٹھیں بات کریں۔۔۔
اسد عمر کا جنرل کو کھلا چیلنج۔۔۔
سنیئے اسد عمر نے جنرل باجوہ کو چیلنج کیوں کیا۔۔۔۔@MalickViews @pmln_org @PPP_Org @PTIofficial @SajjadBhatti#PMLNGovernment #MaryamNawaz #imrankhanPTI @92newschannel pic.twitter.com/yGTtdZ2y7m— Breaking Barriers With Malick (@ViewsWithMalick) February 9, 2023









