بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ترکیہ زلزلہ متاثرین کی امداد کے لئے آج پاکستان کی طرف سے 100 ٹن امدادی سامان بھجوایاجائے گا

لاہور(ممتازنیوز)وزیراعظم شہبازشریف لاہور ہوائی اڈے پر ترکیہ کے لئے امدادی سامان بھجوائیں گے۔ وزیراعظم کچھ دیر میں لاہور کے ہوائی اڈے پہنچیں گے۔ 100 ٹن امدادی سامان ترکیہ بھجوایا جارہا ہے۔ ترکیہ کا فوجی طیارہ امدادی سامان لیجانے کے لئے لاہور پہنچ گیا۔ ترکیہ کا فوجی طیارہ100 ٹن امدادی سامان لیجانے کی گنجائش کا حامل ہے مجموعی طور پر آج 142 ٹن امدادی سامان ترکیہ بھجوایا جارہا ہے۔ 12 ٹن امدادی سامان آج صبح پی آئی اے کے 777 جہاز کے ذریعے لاہور سے ترکیہ پہلے ہی روانہ ہوچکا ہے۔ 30 ٹن امدادی سامان پی آئی اے کی خصوصی پرواز سے آج اسلام آباد سے ترکیہ روانہ ہو گا40 ٹن سامان لیجانے کے لئے دوسرا طیارہ ترکیہ سے کل پہنچے گا جو مزید امدادی سامان لے کر ترکیہ روانہ ہو گا۔