بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بیرونی عناصر پاکستان کے حالات خراب کرنے کے درپے ہیں ،اسدعمر

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنماؤں اسدعمراورمراد سعیدنے کہاہے کہ بیرونی عناصر پاکستان کے حالات خراب کرنے کے درپے ہیں ، پاکستان کے سیاستدانوں میں میر جعفراور میر صادق نظر آتے ہیں،عدم اعتماد آٹھ مارچ کو آتی ہے ،بیرونی طاقتوں کو سات مارچ کو کیسے پتہ چل گیا ۔ منگل کو ڈی چوک میں احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے اسدعمرنے کہاکہ پاکستان میں سب سے منظم ادارہ فوج ہے، فوج اور سیاسی پارٹیوں میں تفریق ڈال دو تو پاکستان کمزور ہوجاتا ہے، عمرا ن خان سازشوں کے خلاف ڈٹ کے کھڑاہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کے سیاستدانوں میں میر جعفراور میر صادق نظر آتے ہیں،بیرونی عناصر پاکستان کے حالات خراب کرنے کے درپے ہیں ، یہ کون سی طاقتیں ہیں جو عمران خان کو ہٹاناچاہتی ہیں؟باہر سے کام کرنے کے لئے ایجنٹ ہی تو چاہیے۔انہوں نے کہاکہ مریم نواز سے کہتاہوں کہ ہر آدمی نوازشریف کی طرح گیدڑنہیں ہوتا، گیدڑملک سے دوباربھاگا، پاکستان کے دشمن عمران خان کو ہٹاناچاہتے ہیں،آپ لوگ پاکستان کے مستقبل کی جنگ لڑرہے ہیں۔اس موقع پر مرادسعیدنے کہاکہ نوازشریف ہی نہیں پورا ٹبرچور ہے ،ان کی لندن ،امریکہ میں جائیدادیں ہیں، جعلسازی میں رنگے ہاتھوں پکڑی جانے والی نے پریس کانفرنس کی ، سپریم کورٹ میں کیس جاتاہے تو بیٹی کہتی ہے کہ باپ کے ساتھ رہتی ہوں،باپ سے پوچھتے ہیں تو کہتاہے کہ بیٹوں سے پوچھو، سپریم کورٹ پوچھ ہی رہی ہوتی ہے کہ قطری خط آجاتاہے۔مراد سعید نے کہاکہ عدم اعتماد آٹھ مارچ کو آتی ہے ،بیرونی طاقتوں کو سات مارچ کو کیسے پتہ چل گیا عدم اعتمادآرہی ہے،کہاجاتا ہے کہ عدم اعتماد ناکام ہوگئی تو پاکستان کے لئے مشکلات ہوں گی۔انہوں نے کہاکہ یہ بھی کہاجاتا کہ عمران خان کی جان کو شدید خطرہ ہے،عمران خان سے سوال کیا گیا کہ امریکہ کو اڈے دیئے جائیں گے تو انہوں نے کہاایب سلوٹ لی ناٹ،عمران خان کہتاہے کہ میری قوم کی خودداری ، عمران خان کے دورمیں ایک بھی ڈرون حملہ نہیں ہوا،عمران خان نے فضائیہ کو حکم دیاڈرون نظرآیاتو گرادو،اپوزیشن کہتی ہے کہ یہ سب کہنے کی کیا ضرورت تھی؟۔