اسلام آباد(ممتازنیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے معروف شاعر اور ڈرامہ نگار امجد اسلام امجد کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔ مرحوم کے پسماندگان کے نام اپنے تعزیتی پیغام میں عرفان صدیقی نے کہاکہ امجد اسلام امجد ایک عظیم شاعر اور بے مثال ڈرامہ نگار کی حیثیت سے ہمیشہ زندہ رہیں گے۔ ان کا انتقال شعروادب کی دنیا کا بہت بڑا نقصان ہے۔ اللہ تعالی انہیں درجاتِ بلند عطا کرے اور ان کے پسماندگان کو صبرجمیل سے نوازے۔ آمین
سینیٹر عرفان صدیقی کا امجد اسلام امجد کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار








