بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

 بیرونی سازش،سپریم کورٹ کی طرف سے ڈی جی آئی ایس آئی کو طلب کئے جانے کا امکان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی کے اینکرندیم ملک نے اپنے پروگرام میں دعویٰ کیا ہے کہ سپریم کورٹ وزیراعظم عمران خان کی حکومت گرانے سے متعلق بیرونی سازش کے معاملے پر ڈی جی آئی ایس آئی سے ان کیمرہ بریفنگ لے سکتی ہے۔اینکر کے مطابق ذمہ دارادارں نے قومی سلامتی کمیٹی کو واضح بتایا کہ انہیں کسی بیرونی سازش ،دھمکی یا پھر پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کے ثبوت نہیں ملے،نہ ہی کسی کے روابط اور نہ پاکستان کے خلاف سازش کے شواہد ملے،اب سوال یہ پیداہوتا ہے کہ کیاسپریم کورٹ ڈی جی آئی ایس آئی کو ان کیمرہ بریفنگ کے لئے طلب کرسکتی ہے تو اس بات کا قوی امکان ہے کہ سپریم کورٹ ڈی جی آئی ایس آئی کوطلب کرے اور ان سے یہ رپورٹ مانگے کہ کیا آپ کو کوئی ایسے شواہد ملے ہیں کہ پاکستان میں کسی ایک یا ایک سے زائد اپوزیشن لیڈرزنے امریکی حکومت کی ایماپر حکومت گرانے کی کوشش کی ہے ،یہ سارا عمل ان کیمرہ ہوگا۔واضح رہے کہ اس پہلے مشہورزمانہ میمو گیٹ کے معاملے پر نوازشریف سپریم کورٹ چلے گئے تھے اس کیس میں الزام یہ تھاکہ حسین حقانی نے وزارت دفاع سے مل کرکوئی ایسی سازش تیارکی تھی فوج کے خلاف کچھ کرنے کی کوشش کی ، جب سپریم کو رٹ میں کیس چلاتو اس وقت کے آرمی چیف جنرل کیانی اور اس وقت کے ڈی جی آئی ایس نے سپریم کور ٹ کو تحریری جواب میں بتایاتھا کہ میمو ایک حقیقت ہے۔