بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

واٹس ایپ اسٹیٹس نے ملبے تلے دبے ترک نوجوان اور اسکے خاندان کی جان کیسے بچائی؟

ترکیہ اور شام میں رواں ہفتے کے آغاز پر آنے والے زلزلے سے متاثرہ افراد کی جان بچانے کے لیے ریسکیوں ٹیمز کا کام جاری ہے اور  ایسے میں ایک ترک نوجوان کی حاضر دماغی اس سمیت اس کے خاندان کے زندہ رہنے کی وجہ بن گئی۔

برطانوی جریدے دی گارجین کی رپورٹ کے مطابق 20 سالہ ترک نوجوان بوران کوبات اپنی والدہ اور دو انکل (چچاؤں) کے ساتھ ملبے تلے دب گیا۔

رپورٹ کے مطابق بوران جنوبی ترکیہ کا رہائشی ہے جو کہ ایک یونیورسٹی کا طالب علم بھی ہے، پیر کے روز آنے والے زلزلے اور اس کے آفٹر شاک سے ان کے اپارٹمنٹ کی بلڈنگ زمین بوس ہوگئی جس کے نیچے وہ ، اس کی والدہ اور دو چچا دب گئے۔

بوران کے پاس اتفاق سے فون تھا، اس نے حاضر دماغی دکھاتے ہوئے اپنی ویڈیو بنائی اور اسے واٹس ایپ کے اسٹیٹس پر پوسٹ کردیا۔

رپورٹ کے مطابق بوران نے ویڈیو میں بتایا ‘جو بھی اس اسٹیٹس کو دیکھے، برائے مہربانی آکر ہماری مدد کرے، جلدی آئیں اور ہمیں ریسکیو کریں’۔

ویڈیو میں بوران نے اپنی لوکیشن بتائی اور کہا کہ ‘والدہ کی طبیعت بہتر ہے لیکن میں اپنے چچا کی آواز نہیں سُن پارہا’۔

اسٹیٹس پوسٹ کرنے کے 5 گھنٹے بعد بوران اور اس کی فیملی کو بچالیا گیا۔

بعدازاں انٹرویو میں اس نے کہا کہ ‘میرا فون میرے پاس تھا، اس لیے سوچا کہ میں ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر پوسٹ کردیتا ہوں، جسے میرے دوست دیکھتے ہوئے مجھ تک پہنچ سکتے ہیں’۔

بوران کے مطابق میرے اسی اقدام سے ریسکیو ٹیم مجھ تک پہنچی اور ہم بحفاظت ملبے سے نکلنے میں کامیاب ہوئے۔

واضح رہے کہ ترکیہ اور شام میں زلزلے کے باعث جاں بحق افراد کی تعداد 21 ہزار سے تجاوز کرگئی۔