اسلام آباد(ممتاز نیوز)آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر ملک ابرار حسین نے کہاکہ حکومت پاکستان کی تعلیمی ترقی میں مشغول نجی شعبہ تعلیم کی معاونت کرے، نجی شعبہ تعلیم ملک میں شرح خواندگی کے اضافہ اور جدید تعلیم کی فراہمی میں فعال کردار ادا کررہاہے۔ پنجاب گروپ آف کالجزدھمیال کیمپس کے تحت پرنسپل حضرات،ماہرین تعلیم اور اساتذہ کے اعزاز میں منعقدہ کی گئی۔ آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر ملک ابرار حسین نے کہا کہ نجی شعبہ تعلیمی ترقی میں فعال کردار ادا کررہاہے، حکومت شعبہ تعلیم کی ترقی میں سرگرداں پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی معاونت کرے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پنجاب گروپ آف کالجزدھمیال کیمپس کے تحت نجی و سرکاری شعبہ کے پرنسپل حضرات،ماہرین تعلیم اور اساتذہ کے اعزاز میں ظہرانہ کے موقع پربطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔نائب صدر و سابق مشیر وزیراعلیٰ پنجاب رانا سہیل احمد،راولپنڈی ڈویژن کے صدر عرفان مظفر کیانی، ضلعی راولپنڈی کے صدر ملک حفیظ الرحمن،پوٹھوہار ٹاؤن کے صدرسردار انیس اقبال اور عمران علی درانی بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ملک ابرار حسین کا کہنا تھاکہ نجی شعبہ تعلیم معیاری تعلیم کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہاہے۔ایسوسی ایشن کے تحت ملک بھر میں فروغ تعلیم کے لیے سرکرداں ہے۔ حکومت کو بھی چاہیے کہ تعلیمی ترقی میں فعال کردار ادا کرنے والے تعلیمی اداروں کا ہاتھ بٹائے۔پرنسل پروفیسر محمد وسیم نے بھی اس موقع پر خطاب کیااور کہا کہ وہ کمزور مالی حالات والے اور ذہین طلبہ کو سکالرشپس جبکہ ایسے نجی تعلیمی ادارے جن کے پاس لیبارٹریز نہیں ہیں کو پریکٹیکل کی مفت سہولت فراہم کی جائے گی۔
حکومت تعلیمی ترقی کےلئے سرگرم عمل نجی شعبے کی معاونت کرے ، ملک ابرار حسین








