بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

صدر اور ڈپٹی اسپیکر کا عمل بدنیتی پر مبنی ہے: سندھ ہائیکورٹ بار

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ اسمبلی توڑنے کا صدر کا عمل اور تحریک عدم اعتماد مسترد کرنے کا ڈپٹی اسپیکر کا عمل غیر آئینی اور بدنیتی پر مبنی ہے۔

سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے مطابق ریٹائرمنٹ کے دو ماہ بعد سابق چیف جسٹس گلزارکی بطور نگراں وزیراعظم نامزدگی بھی معنی خیز ہے، جسٹس ریٹائرڈ گلزار کو چاہیے کہ نگراں وزیراعظم کی اپنی نامزدگی کو مسترد کر دیں۔

سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا کہ سپریم کورٹ آئینی بحران پر فل کورٹ بینچ بنائے۔

واضح رہے کہ 3 اپریل کو ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کو ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے آئین کے منافی قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا تھا جس کے بعد صدر عارف علوی نے وزیر اعظم کی تجویز  پر قومی اسمبلی تحلیل کردی تھی۔