سربراہ پاکستان ڈیموکریٹک موؤمنٹ مولانافضل الرحمان پیپلزپارٹی کو ضمنی الیکشن نہ لڑنے پر راضی نہ کرسکے۔
پیپلزپارٹی کے پارلیمانی بورڈ نے 16مارچ کے ضمنی الیکشن کےلیے امیدوار فائنل کرلیے۔ پارٹی ٹکٹ کےلیے 33قومی حلقوں کے امیدواروں کی فہرست چیئرمین کو ارسال کردیے گئے۔ امیدواروں کو 23 فروری سے قبل ٹکٹ جاری کردیئے جائیں گے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سیکریٹری جنرل پیپلزپارٹی نیئربخاری کاکہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کاموقف واضح ہے، انتخابی میدان سے باہر نہیں رہنا چاہیے، پیپلزپارٹی ضمنی الیکشن نہ لڑنے کے پی ڈی ایم کے فیصلےسے متفق نہیں۔
دوسری جانب پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت سے پی ڈی ایم رہنماؤں کے وفد کی ملاقات ہوئی ہے۔ ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کی تجویز دے دی۔ پی ڈی ایم کی تجویز پر بلاول بھٹو زرداری نے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس بلاکر پارٹی رہنماؤں کی رائے طلب کرلی۔
پیپلزپارٹی پارلیمانی بورڈ نے ضمنی الیکشن کےلیے امیدوار فائنل کرلیے








