نامور شاعر اور معروف ادیب امجد اسلام امجد کی نماز جنازہ لاہور کے علاقے ڈیفنس میں ادا کردی گئی۔
امجد اسلام امجد کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ان کا انتقال رات سوتے میں ہوا ہے، صبح جب انہیں جگانے کی کوشش کی گئی تو ان کا انتقال ہوچکا تھا۔اہل خانہ کے مطابق ڈاکٹروں نے امجد اسلام امجد کی موت کی وجہ دل کا دورہ بتائی ہے۔
امجد اسلام امجد کی نماز جنازہ لاہور کے علاقے ڈیفنس این بلاک کی مسجد میں ادا کی گئی جس میں انور مقصود، انور مسعود، مستنصر حسین تارڑ سمیت دیگر اہم شخصیات اور عزیز و اقارب کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
نامور شاعر امجد اسلام امجد کی نماز جنازہ ادا کردی گئی








