لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف کے بیٹے سلیمان شہباز کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں بریت کی درخواست پر دلائل کی استدعا منظور کر لی گئی۔
نجی ٹی وی کے مطابق سلیمان شہباز کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی، سلیمان شہباز نے سپیشل سنٹرل عدالت میں پیش ہو کر حاضری مکمل کروائی۔ ایف آئی اے نے گواہوں سے متعلق نئی رپورٹ عدالت پیش کر دی۔
سلیمان شہباز کے وکیل نے بریت کی درخواست پر دلائل دینے کی مہلت مانگ لی جو عدالت نے منظور کر لی۔ عدالت نے سماعت 4 مارچ تک ملتوی کر دی۔









