اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی دارالحکومت میں جرائم کی شرح میں اضافہ ہوگیا، ایک ماہ میں قتل کی وارداتیں بھی بڑھ گئیں۔
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق رپورٹ میں کہاگیاہے کہ رواں سال کے پہلے ماہ میں اسلام آباد میں جرائم کی شرح میں اضافہ ہوا ،20افرادکوقتل کیاگیا ، رواں سال کے پہلے ماہ میں اسلام آباد میں اقدام قتل کے 15واقعات میں 25افراد زخمی ہوئے،اسلام آبادمیں جنوری میں خواتین سے زیادتی اوراغوابرائے تاوان کے 75واقعات ہوئے ۔
رپورٹ میں کہاگیاہے کہ اسلام آبادمیں جنوری میں اغوابرائے تاوان کی 2وارداتیں ہوئیں،جنوری میں اسلام آبادمیں 90 گاڑیاں اور 325موٹرسائیکلیں چوری ہوئیں ،رپورٹ کے مطابق رواں سال کے پہلے ماہ میں اسلام آباد میں ڈکیتی کے 195 واقعات ہوئے ، اسلام آبادمیں جنوری میں سنیچنگ کے 90واقعات پیش آئے ،کرائم ڈیٹا کے مطابق رواں سال کے پہلے ماہ میں اسلام آباد میں چوری اور نقب زنی کے 220واقعات رپورٹ ہوئے ۔









