بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمران خان اسلام آباد کی عدالت میں ویڈیو لنک کے ذریعے پیش

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان خواجہ آصف کے خلاف ہتک عزت کیس میں ویڈیو لنک کے ذریعے اسلام آباد کی سیشن عدالت میں پیش ہو گئے۔

نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد کی سیشن عدالت میں شوکت خانم ہسپتال سے متعلق عمران خان پر خواجہ آصف کے الزامات کے خلاف ہرجانے کے کیس کی سماعت ہوئی، عمران خان سے ویڈیو لنک کے ذریعے پیش ہوئے تو مخالف وکیل علی شاہ گیلانی نے جرح شروع کی ، عمران خان نے بیان میں کہا کہ یہ بات درست ہے  کہ شوکت خانم کے  3 ملین ڈالرز کی رقم سے  سرمایہ کاری کی گئی، سرمایہ کاری 2008 میں شروع کی تاہم رقم شوکت خانم ہسپتال کو 2015 میں واپس دیدی تھی۔