بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پشاور؛ کرپشن ثابت ہونے پر جج نوکری سے برخاست

پشاور میں کرپشن کے الزام میں جج کو نوکری سے برخاست کردیا گیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق پشاور ہائیکورٹ نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سید اصغر شاہ کو کرپشن کے الزامات ثابت ہونے پر نوکری سے برخاست کردیا گیا ہے۔

ہائیکورٹ کے حکمنامہ میں کہا گیا ہے کہ ملزم نے 15 ملین کا نقصان قومی خزانے کو پہنچایا جبکہ 12 ملین ریکور کیے جاچکے ہیں جبکہ 3 ملین روپے باقی ہیں۔
ملزم کو نوکری سے برخاست کرنے سے قبل شوکاز نوٹس جاری کیا گیا تھا تاہم کوئی تسلی بخش جواب نہیں دیا جس کے باعث گورنمٹ سول سرونٹس رولز 2011 تحت برطرف کیا گیا۔