لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب حکومت نے ہڑتال پر اکسانے والی 12 فلور ملوں کا کوٹہ معطل کردیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق محکمہ خوراک پنجاب نے کہاہے کہ سرکاری گندم کو اوپن مارکیٹ میں فروخت کرنے والوں کیخلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی ،پنجاب کی 95 فیصد فلور ملیں اپنا سرکاری گندم کوٹہ لے رہی ہیں ، اتوا کا کوٹہ بھی کھول دیاگیا،کسی بھی فلور مل کو سرکاری گندم اوپن مارکیٹ میں فروخت کرنے کی اجازت نہیں دیں گے ۔









