ممبئی: بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کے پہلے شوہر ریتیش راج سنگھ نے عادل خان پر لگائے راکھی کے الزامات کو سچ قرار دے دیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریتیش راج سنگھ کا کہنا ہے کہ ان کی سابقہ اہلیہ راکھی اپنے دوسرے شوہر عادل خان درانی کے بارے میں سچ کہہ رہی ہیں راکھی کے ساتھ دھوکا ہوا ہے اور وہ حق پر ہیں لوگ ان کا یقین کریں۔
انسٹاگرام پر جاری ویڈیو بیان میں راکھی کے پہلے شوہر کا کہنا تھا کہ وہ ان کی زندگی میں آنے والے مسائل سے واقف ہیں اور راکھی ان کے لیے اہمیت رکھتی ہیں۔
View this post on Instagram
ریتیش نے ویڈیو بیان میں واضح کیا کہ ان کا راکھی سے دوبارہ تعلق بنانے کا کوئی ارادہ نہیں اور نہ ہی وہ عادل سے جلتے ہیں وہ بس راکھی کے معاملات سے واقف ہیں اور اداکارہ نے انہیں اپنے اور عادل کے درمیان ہونے والے تنازع سے آگاہ بھی کیا تھا۔
بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے راکھی کے پہلے شوہر کا کہنا تھا کہ وہ جانتے ہیں کہ راکھی کس طرح کے معاملات کا شکار ہیں اور اگر راکھی ان سے بات کریں تو ان کی مدد کرنا چاہتے ہیں۔
View this post on Instagram
رتیش کا کہنا تھا کہ راکھی ساونت ان کیلئے بہت اہم ہیں وہ راکھی کی عزت کرتے ہیں کیونکہ راکھی نے شادی کے بعد ان کا بہت خیال رکھا تھا۔
یاد رہے کہ حال ہی میں اپنے قریبی دوست عادل خان درانی سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی اداکارہ راکھی نے گزشتہ دنوں اعلان کیا تھا کہ عادل نے انہیں دھوکا دیا ہے اور ان سے علیحدگی اختیار کر لی ہے۔
View this post on Instagram
راکھی ساونت نے اپنے شوہر عادل خان پر الزامات عائد کئے ہیں کہ اس نے انہیں مالی نقصان پہنچایا ہے جبکہ کئی مرتبہ تشدد کا نشانہ بنایا اور دھوکا بھی دیا ہے۔
واضح رہے کہ را کھی ساونت نے اپنے شوہر کے خلاف پولیس میں شکایت بھی درج کروائی تھی راکھی کی شکایت پر عادل کو گرفتار کر کے عدالت کے سامنے پیش کیا جا چکا ہے۔









