بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیراعظم کاننکانہ صاحب میں ماورائے قانون قتل کانوٹس ،واقعہ کی تحقیقات کاحکم

اسلام آباد(ممتاز نیوز )وزیراعظم شہباز شریف نے تھانہ ننکانہ صاحب میں ماورائےقانون ایک شخص کے قتل کا نوٹسلیتے ہوئے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔وزیراعظم نے برہمی کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ پولیس نے پرتشدد ہجوم کو کیوں نہ روکا۔ قانون کی حاکمیت کو یقینی بنایا جانا چاہیے ،انہوں نے کہاکہ کسی کو قانون پر اثراندازہونے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے، امن و امان کے ذمہ داراداروں کی پہلی ترجیح امن ہی ہے اور امن و امان کو ہر صورت مقدم رہناچاہیے۔