اسلام آباد(ممتازنیوز) پاکستان نے 6 فروری کو ترکیہ میں زلزلے کے ساتھ ہی فوری امدادی سرگرمیوں کا آغاز کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر فوری امدادی سامان کی ترسیل کی ہنگامی حکمت عملی تیار کی گئی۔ 7 فروری کی دوپہر پاک فضائیہ کا سی 130 جہاز33 رکنی ریسکیو ٹیم لے کر نورخان ائیر بیس، چکلالہ سے آڈانہ، ترکیہ پہنچا یہ ٹیم ملبے تلے دبے افراد کی تلاش اور ان کا سراغ لگانے والے مطلوبہ سازوسامان سے لیس تھی ۔سراغ رساں کتے بھی اس اعلی تربیت یافتہ ٹیم کے ساتھ بھجوائے گئے۔ 7 فروری کی صبح سوا سات بجے پی آئی اے کی پرواز سے 52 رکنی امدادی ٹیم لاہور سے استنبول روانہ ہوئی اعلی تربیت یافتہ یہ ٹیم آدیمان میں تعینات کی گئی۔ 7 فروری کو ہی پاک فضائیہ کا سی 130جہازدوپہر سوا بارہ بجے10 ٹن سامان لے کر آڈانہ روانہ ہوا 8 فروری کو صبح نو بجے پی آئی اے کی اسلام آباد سے پرواز کے ذریعے 15 ٹن امدادی سامان استنبول بھجوایا گیا۔ 9 فروری کو پی آئی اے کی پرواز سے 7 ٹن سامان استنبول بھجوایا گیا 10 فروری کو پی آئی اے کی پرواز سے 12.2 ٹن سامان استنبول بھجوایاگیا 10 فروری کو ہی وزیراعظم شہبازشریف نے 100 ٹن امدادی سامان لاہور سے ترکیہ روانہ کیا ۔یہ امدادی ساما ن اے 400 کارگو جہاز کے ذریعے ارسال کیاگیا۔ 10 فروری کو پی آئی اے کی پرواز سے 20 ٹن سامان لاہور سے ترکیہ بھجوایا گیا۔ 10 فروری کو ہی پاک فضائیہ کا طیارہ پی اے ایف لاہور بیس سے20 ٹن سامان لے کر ترکیہ روانہ ہوا 10فروری کو پی آئی اے کی پرواز 16.5 ٹن امدادی سامان لے کر اسلام آباد سے ترکیہ روانہ ہوئی۔
پاکستان کی جانب سے ترکیہ میں زلزلہ متاثرین کے لئے دیئے گئے امدادی سرگرمیوں کی تفصیلات جاری








