بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

’دشمن آپ کو ہم سے چرا نہ لے‘ چاہت علی خان کے پی ایس ایل ترانے پر دلچسپ تبصرے

ایک جانب کرکٹ شائقین پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں سیزن کا ترانہ ریلیز ہونے کا انتظار کررہے ہیں تو اسی دوران خود کو کلاسیکل سنگر اور موسیقار کہلانے والے چاہت علی خان نے ٹوئٹر پر پی ایس ایل کا ترانہ جاری کردیا۔

چاہت علی خان کی جانب پی ایس ایل کا ترانہ سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہورہا ہے جسے تقریباً 10 لاکھ سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں۔

پی ایس ایل کا ٹائٹل ’یہ جو پیارا پی ایس ایل‘ ہے کے نام سے شیئر کیا گیا۔

یاد رہے کہ پی ایس ایل کی تیاریاں اس وقت زور و شور سے جاری ہیں، پہلا میچ 13 فروری کو ملتان میں کھیلا جائے گا، ملتان پہلی بار پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب میں میچ کی میزبانی کرے گا۔

پی ایس ایل کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ گلوکار عاصم اظہر ، شائے گِل، فارس سفیع اپنی آواز کا جادو جگائیں گے جبکہ اسے عبداللہ صدیقی نے پروڈیوس کیا ہے۔

پی ایس ایل 8 کے ترانے کی ریلیز کی تاریخ ابھی تک سامنے نہیں آئی لیکن اسے جلد ہی ریلیز کردیا جائے گا۔

اسی دوران چاہت فتح علی خان نے پی ایس ایل کا ترانہ جاری کیا جو سوشل میڈیا پر کافی مقبول ہورہا ہے، لیکن اس کی وجہ گانے کو سراہا نہیں جارہا بلکہ اس پر دلچسپ انداز سے تنقید کی جارہی۔

شفاعت علی خان نے لکھا کہ ’اب تک کا سب سے بہترین پی ایس ایل ترانہ ہے، عاصم اظہر اور علی ظفر آپ دونوں تھوڑی محنت کریں پلیز‘۔

صحافی سلیم صافی نے لکھا جس طرح اس ملک کی سیاست ہورہی ہے اسی طرح موسیقی تخلیق ہورہی ہے۔

چاہت فتح علی خان کا گانا شیئر کیے ہوئے ایک ٹوئٹر صارف نے لکھا کہ ’لگتا ہے ڈھنچک پوجا کے مقابلے کا اب کوئی آ گیا ہے۔‘

https://twitter.com/GratoJalebi/status/1623668855481704449?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1623668855481704449%7Ctwgr%5E43c21c785be8b9a70248c7d10a31905ccaaec8fd%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.dawnnews.tv%2Fnews%2F1197010

ٹوئٹر صارف سونا نے سوال کیا کہ ’سر آپ گانے کے بول پہلے لکھتے ہیں یا جو منہ میں آتا ہے بولتے چلے جاتے ہیں؟‘

فائزی مرزا نے لکھا کہ ’کیا سُر اور ساز کا تال میل ہے دشمن آپ کو ہم سے چرا نہ لے‘

شہرام خان نے لکھا کہ ’جس کو بلڈ پریشر کا مسئلہ نہیں ہے وہ لوگ لازمی اس گانے کو سنیں‘

ٹوئٹر صارف آیت نے پی ایس ایل کے گزشتہ ترانے کا حوالے دیتے ہوئے کہا کہ ’یہ ترانہ گروو میرا سے بہتر ہے‘

حسن احمد نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ پی سی پی کو یہ ترانہ پاکستان سپر لیگ کا آفیشل ترانہ رکھ لینا چاہیے’۔

نوفل شاہ رخ نے لکھا کہ ’لگتا ہے آپ الطاف بھائی کی گائیکی سے متاثر ہو کے چاہت علی خان بنے ہیں، ایک البم ان کے ساتھ ریکارڈ کروائیں‘۔

ربیعہ منیر وڑائچ نے لکھا کہ ’سر ایسا مت کریں، میں پی ایس ایل بہت شوق سے دیکھتی ہوں لیکن اس گانے کے بعد شاید ایسا ممکن نہ ہو، مجھے اپنے کانوں کی سرجری کروانے کی ضرورت ہے‘۔

سعد نے اس پر تبصرہ کیا کہ ’آئی ایم ایف سے منظور شدہ بجٹ سے بنا گانا۔‘

چاہت علی خان کی جانب سے پی ایس ایل ترانہ جاری کرنے کے بعد کچھ اس ترانے سے لطف انداز ہورہے ہیں تو کوئی اسے مضحکہ خیز قرار دے کر ملے جلے ردعمل کا اظہار کررہے ہیں۔

پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن میں ایک ہفتے سے بھی کم وقت باقی ہے، شائقین اس سال کے آفیشل ترانہ جاری ہونے کا بے صبری سے انتظار کررہے ہیں۔