چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ قانون کی حکمرانی کے بغیر جمہوریت کا تصور ہی محال ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں عمران خان نے لکھا کہ ایک مضبوط، آزاد اور معتبر عدالتی نظام قانون کی حکمرانی کو یقینی بناتا ہے اور دستور کی حفاظت کرتا ہے۔
عمران خان نے لکھا کہ قوم انتخابات کے حوالے سے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کی تحسین کرتی ہے اور آئین کی بالادستی، نظام عدل سے وابستہ امیدیں زندہ کرنے کے لیے عدلیہ کی پُشت پر کھڑی ہے۔
یاد رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو ہدایت کی ہے کہ پنجاب میں 90 روز میں الیکشن کی تاریخ دی جائے۔
قانون کی حکمرانی کے بغیر جمہوریت کا تصور ہی محال ہے: عمران خان








