پاکستانی شہری نے ترک زلزلہ متاثرین کیلئے خاموشی سے 3 کروڑ ڈالر عطیہ کردیے، اس اقدام کی ترک میڈیا اور وزیر اعظم شہباز شریف نے بھی تعریف کی ہے۔
ترک میڈیا کا کہنا ہے کہ پاکستانی شہری نے زلزلہ متاثرین کی امداد کیلئے 3 کروڑ ڈالر عطیہ کردیے، پاکستانی شہری نے زلزلہ متاثرین کیلئے امداد امریکا میں ترک سفارتخانے میں جمع کروائی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے 3 کروڑ ڈالر عطیہ کرنے والے پاکستانی شہری کی تعریف کی۔
شہباز شریف نے کہا کہ ایک گمنام پاکستانی کی مثال دیکھ کر دل بہت متاثر ہوا، انسان دوستی کے ایسے شاندار کام ناقابل تسخیر مشکلات پر فتح حاصل کرنے کے قابل بناتے ہیں۔
Pakistani Businessman Donates $30 Million Anonymously for Earthquake Victims in Turkiye and Syria pic.twitter.com/ClXIuSysZ0
— Almir Colan (@almircolan) February 10, 2023









