بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

خانیوال،عدالت کا کمسن بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کو ساڑھے بارہ سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کا حکم

خانیوال (وقار پراچہ) ایڈیشنل سیشن جہانیاں جج محمد افضل مجوکہ نے مدرسہ میں 6 سالہ کم سن بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم حافظ عبیداللہ کو ساڑھے بارہ سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ کا فیصلہ سنا دیا ۔تفصیلات کے مطابق چک نمبر 173 دس آر میں حافظ عبید اللہ مدرسہ میں چھوٹے بچوں اور بچیوں کو قرآن کی تعلیم دیتا تھا کہ ایک دن قریبی گاؤں کی رہائشی 6 سالہ (ع) کو زبردستی زیادتی کے لئے ایک کمرے میں لے گیا ،بچی کے چیخ و پکار پر قریبی لوگ جب پہنچے تو حافظ عبیداللہ کم سن بچی کو برہنہ چھوڑ کر فرار ہوگیا ۔بچی کے والد محمد شہزاد کی مدعیت میں مقدمہ درج ہوا ملزم گرفتار ہوگیا اور ایڈیشنل سیشن جہانیاں جج افضل مجوکہ کی عدالت نے گواہوں کے بیان اور وکلاء کے دلائل سننے کے بعد حافظ عبیداللہ کو بچی سے زیادتی کی کوشش میں ساڑھے بارہ سال قید بامشقت اور ایک لاکھ روپے جرمانہ کا حکم دے دیا ۔ وکلاء مدعی اور شہریوں نے معزز عدالت کے فیصلے کو سراہا ہے اور کہا ہے کہ ایسے درندے کو سخت سےسخت سزا ہی ملنی چائیے۔