بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمران نیازی نے کرسی اورسیاست بچانے کے لیے آئین کوذبح کردیا،احسن اقبال

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما ء احسن اقبال نے کہاکہ پاکستان میں سویلین مارشل لا نافذ کر دیا گیا،عمران خان نے 3 اپریل کو پاکستان کے آئین کو ذبح کر دیا ،3نومبر کو مشرف نے ایمرجنسی لگائی تھی آج سب کچھ وہی ہو رہا ہے

بدھ کواسلام آبادمیں میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہاکہ آئین ریاست کی بنیاد ہوتا ہے وہ شہریوں کے حقوق کی ضمانت دیتا ہے،آئین کو روندنے کے بعد ریاست کھوکھلی ہو جاتی ہے،

آج پا کستان کوآئینی بحران میں دھکیل دیاگیاہےانہوں نے کہاکہ عمران نیازی نے امریکامیں قوانین کی خلاف ورزی کرکے غیرقانونی ذرائع سے پیسااکٹھاکیا۔ایک شخص نے غیرقانونی فنڈنگ سے ممکنہ فرارحاصل کرنے کے لیے پاکستان اورامریکہ کے تعلقات کودائو پرلگادیا