لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور کی خصوصی عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں سلیمان شہباز کی بے گناہی سے متعلق ایف آئی اے کی رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے ملزمان کوآئندہ سماعت پر طلب کرلیا ہے ۔
عدالت نے تحریری حکم جاری کرتے ہوئے کہا کہ سلیمان شہباز اور طاہر نقوی کے خلاف مواد موجود ہے، تحقیقاتی افسر نے مناسب تحقیق کے بغیر ہی ملزمان کو بے گناہ قرار دے دیا ہے متعلقہ افسران ضروری دستاویزات عدالت میں پیش کریں۔عدالت نے کہا کہ شہباز شریف اور حمزہ شہبازکیس میں بری ہوچکے ہیں اس لیے ان کے خلاف کچھ نہیں لکھ رہے ۔عدالت نے سلیمان شہباز اور ملزم طاہر نقوی کو 50،50 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کی بھی ہدایت کی ہے۔









