اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے شامی ہم منصب حسین آرنوس سے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران زلزلے سے شدید جانی و مالی نقصان پر شدید افسوس کا اظہار کیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے شامی ہم منصب حسین آرنوس سے ٹیلی فونک گفتگو میں کہا کہ مشکل وقت میں پاکستان اپنے شامی مسلمان بہن بھائیوں کی ہر ممکن مدد کر ے گا۔ انہوں نے زلزلے میں جاں بحق افراد کی بلندی درجات اور سوگواران کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔
دوسری جانب وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ مصیبت کی گھڑی میں ترک بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، ترکی اور شام میں جانی و مالی نقصان پر بہت افسوس ہوا۔ ترکی نے ہر مشکل میں ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا۔ پاکستان اپنے برادر ملک ترکیہ کے عوام اور حکومت کی ہر ممکن مدد کرے گا۔









