بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ترکیہ اور شام میں زلزلے کی ہولناکیاں، اموات کی تعداد 28 ہزار سےبڑھ گئی

انقرہ : (مانیٹرنگ ڈیسک) ترکیہ اور شام میں زلزلے سے اموات کی تعداد 28 ہزار سے تجاوز کر گئی۔

نجی ٹی وی کے مطابق ترکیہ میں زلزلے کے بعد ہلاکتیں جاری ہیں جن کی تعداد 24 ہزار 617 تک پہنچ گئی ہے جبکہ شام میں ہلاکتوں کے دستیاب اعدادوشمار 3 ہزار 574 تک پہنچ گئے، ملبے تلے دبے افراد کے لواحقین اب بھی عزیز رشتے داروں کی زندگی کے حوالے سے کسی معجزے کے منتظر ہیں۔

ترکیہ کے 10 شہروں میں شدید سردی کے سبب امدادی کارروائیوں میں رکاوٹیں پیش آ رہی ہیں جبکہ ایک ہزار سے زائد آفٹر شاکس نے متاثرین کی زندگی مزید اجیرن کر رکھی ہے۔

ترک صدر رجب طیب اردوان نے بتایا کہ 90 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا جبکہ انہوں نے ساحلی شہر سکندریہ میں سمندری پانی داخل ہونے کے بعد شہریوں کا محفوظ انخلا یقینی بنانے کی بھی ہدایت ہے۔

دوسری جانب شام کے سرکاری میڈیا کاکہنا ہے کہ حکومت نے اپنے کنٹرول سے باہر متاثرہ علاقوں میں انسانی ہمدردی کے تحت امدادی اشیا بھجوانے کی اجازت دے دی ہے جبکہ ترکیہ کی جانب سے بھی کہا گیا ہے کہ وہ شام کے باغیوں کے زیر قبضہ علاقوں میں دو نئے راستے کھولنے کے لیے تیاریوں میں مصروف ہے۔