لاہور(نیوز ڈیسک)ہنما پاکستان تحریک انصاف اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ بہت ہوگیا! آئین کی بالادستی کیلئے ہماری تحریک بالکل تیار ہے، جیل بھرو سے اس تحریک کا آغاز ہو گا اور آئین کی بحالی تک جاری رہے گی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فواد چودھری کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس آئین ہی متفقہ دستاویز ہے، اگر آئین کو بھی روند دیا گیا تو پاکستان کی ریاست شدید خطرات کا شکار ہو جائیگی۔
الیکشن کمیشن کو انتخابات کیلئے آج اجلاس منعقد کرنا چاہئے تھا،آئین اور عدالتی احکامات کو مذاق نہ بنائیں،عدالت کے واضع احکامات کے بعد بھی عام تاثر ہے کہ چونکہ الیکشن کمیشن منشیوں پر مشتمل ہے اسلام آباد کی طرح صوبائ الیکشن بھی نہیں کرائے گا ۔آئین کے ساتھ یہ کھلواڑملک کو مہنگا پڑے گا
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) February 12, 2023
سابق وزیرنے کہا کہ الیکشن کمیشن کو انتخابات کیلئے آج اجلاس منعقد کرنا چاہئے تھا، آئین اور عدالتی احکامات کو مذاق نہ بنائیں، آئین کے ساتھ یہ کھلواڑملک کو مہنگا پڑے گا۔
رہنما پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ عدالت کے واضع احکامات کے بعد بھی عام تاثر ہے کہ چونکہ الیکشن کمیشن منشیوں پر مشتمل ہے اسلام آباد کی طرح صوبائی الیکشن بھی نہیں کرائے گا۔









