بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ایٹمی جنگ کی صورت میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ محفوظ ترین ممالک ہیں، سائنسدانوں کا انکشاف

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سانسدانوں نے انکشاف کیا ہے کہ کسی ایٹمی جنگ کی صورت میں آسٹر یلیا اور نیوزی لینڈ محفوظ ترین ممالک ہیں۔ تاہم آسٹر یلیا ، امریکا اور بر طانیہ کا اتحادی ہونے کے باعث ہدف بن سکتا ہے ۔جو تہذیب انسانی کے دوبارہ احیاء کا باعث بنیں گے ۔یہ مطالعہ ایک سائنسی جریدے رسک انا لسیس میں شائع ہوا ہے ۔کچھ جریدے ایسے ہوں گے جہاں سورج کی روشنی اور توانائی ایٹمی تابکاری اثرات کم کرنے میں مدد دے گی اور ایسے ممالک اپنی خوراک کی ضروریات پوری کرنے کےلیے اناج اُگا سکیں گے ۔ ان میں آسٹر یلیااور نیوزی لینڈ کے علاوہ جزائرسو لو من ، آئس لینڈ اور وناتو بھی شا مل ہیں ۔کچھ جتھوں کی شکل میں انسان بھی بچ جائیں گے ۔جن سے نسل انسانی چلے گی۔