ٹانک (مانیٹرنگ ڈیسک) امن دشمنوں کا ٹانک میں دہشت گرد حملہ پسپا کر دیا گیا ، آمنے سامنے 15 منٹ فائرنگ کے بعد دہشت گرد بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر بھاگ گئے، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق ٹانک میں واقع تھانے پر گذشتہ روز (11 فروری) دہشت گردوں نے بھاری اسلحے کے ساتھ حملہ کر دیا تاہم پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے بھرپور مقابلہ کیا جس کے باعث دہشت گردوں کے چھکے چھوٹ گئے اور فرار ہونے میں عافیت جانی۔
پولیس کے مطابق دہشت گردوں سے پولیس کا فائرنگ تبادلہ 15 منٹ جاری رہا، پولیس کے جوانوں نے جوانمردی سے مقابلہ کیا جس کے سبب کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
دوسری جانب سی ٹی ڈی نے لکی مروت میں کامیاب کارروائی کے دوران 3 خطرناک دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا، ملزمان لکی مروت، ڈی آئی خان اور بنوں میں دہشت گرد حملوں میں ملوث تھے۔









