اسلام آباد(ممتازنیوز)وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین نے ملاقات کی ہے۔ وفاقی وزیر نے وزیراعظم کو اسلام آباد کے تعلیمی اداروں سے ترکیہ اور شام کے زلزلہ متاثرین کے لیے عطیات کے حوالے سے بریفنگ دی ۔ملاقات میں وفاقی وزارت تعلیم و فنی تربیت کے امور پر بات چیت ہوئی۔ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین کی ملاقات








