لاہور(ممتازنیوز) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے ترکی اور شام کے سفیروں کو الگ الگ ٹیلی فون کرکے ترکی اور شام میں ہولناک زلزلے کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج اور دکھ کا اظہارکیا۔انہوں نے دونوں ممالک کی حکومتوں اور عوام سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار زلزلے کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں ترک اور شامی شہریوں کی جلد و مکمل صحتیابی کیلئے دعا کی ۔ترک اور شامی سفیر کی جانب سے ہمدردی و حمایت کے اظہار پر چیئرمین تحریک انصاف کا شکریہ اداکیاگیا۔
عمران خان کا ترکی اور شام کے سفیروں کو ٹیلی فون،ہولناک زلزلے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر تعزیت








