اسلام آباد(نیوز ڈیسک )سپریم کورٹ آف پاکستان میں اسپیکر کی رولنگ سے متعلق از خود نوٹس پر سماعت جاری ہے،اسپیکر کی رولنگ سے متعلق از خود نوٹس پر سپریم کورٹ کا 5رکنی بینچ سماعت کررہاہے،
ایڈووکیٹ جنرل پنجاب عدالت کواسمبلی کی صورتحال سے آگاہ کررہے ہیں،چیف جسٹس نے اس موقع پرکہاکہ قومی اسمبلی میں تین اپریل والے معاملے کومنطقی انجام تک پہنچاناچاہتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ہم نے دوسری سائیڈ کوسنناہے یکطرفہ فیصلہ نہیں دیناچاہتے،چیف جسٹس نے کہاکہ عدالت پرالزام لگایاجارہاہے کہ عدالت فیصلہ نہیں کررہی یکطرفہ فیصلہ کیسے دے سکتے ہیں پنجاب کے حوالے سے فی الحال مداخلت نہیں کررہے کوئی مسئلہ ہے تودرخواست دیں سماعت کے آخرتک ایڈووکیٹ جنرل سے اپ ڈیٹ لیں گے









